حوزہ نیوز ایجنسی اصفہان سے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے شہر اصفہان کے امام جمعہ آیت اللہ طباطبائی نژاد نے صوبہ اصفہان میں مبلغین کے لئے منعقدہ ایک تعلیمی و تربیتی نشست میں خطاب کرتےہوئے کہا: لوگوں کی ہدایت اور ان کی درست سمت میں راہنمائی انتہائی قابل قدر کام ہے۔
انہوں نے کہا: نوجوان طلباء اور علماء کا لوگوں کی رہنمائی کے امور انجام دینا قابلِ تحسین ہے لیکن اس دوران کبھی بھی اپنی تعلیم اور مطالعہ کو نظر انداز نہ کریں۔
اصفہان کے امام جمعہ نے کہا: آپ کو چاہیے کہ مطالعہ کے لیے اوقات اور لوگوں کے ساتھ رہنے کے لیے اپنا وقت مختص کریں اور تبلیغ کے امور کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی کے امور کو بھی ہمیشہ منظم رکھیں جیسا کہ امیر المومنین (ع) نے بھی "وَنظمِ أمرِکُم" پر تاکید فرمائی ہے۔
انہوں نے لوگوں کی ہدایت کے فریضہ کی اہمیت کے متعلق امام رضا علیہ السلام کے فرمان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام رضا علیہ السلام فرماتے ہیں " لوگوں کی ہدایت اور ان کی رہنمائی امرِ اہل بیت (ع) کا احیاء ہے"۔
آیت اللہ طباطبائی نژاد نے مزید کہا: جو افراد علمی مراکز میں اسلامی احکام و علوم سیکھتے ہیں اور پھر دوسروں کو ان کی تعلیم دیتے ہیں وہ گویا امام رضا علیہ السلام کی دعا کے سایہ میں ہیں۔